کراچی فائرنگ، سینیئر صحافی زخمی

نامعلوم افراد کی فائرنگ

نیوزٹوڈے:   سینیئر صحافی شعیب برنی آج کراچی شہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ راشد منہاس روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی زخمی ہو گئے۔ شعیب برنی نے بتایا کہ وہ شادی ہال پر گاڑی پارک کر رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو حملہ آورروں نے فائرنگ شروع کر دی۔

اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں شعیب برنی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور جلد از جلد حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+