پی ٹی آئی نے مریم نواز کے مقابلے میں اپنا کونسا تگڑا امیدوار میدان میں اتار دیا؟
- 15, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی نے ن لیگ کی سینئیر رہنما مریم کے مقابلے این اے 119 سے میاں شہزاد فاروق کو میدان میں اتار دیا۔ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار میاں شہزاد فاروق این اے 110 سے الیکشن لڑیں گے، پی ٹی آئی رہنما فاروق ٹرائی سائیکل کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، میاں شہزاد فاروق کا مقابلہ مریم نواز سے ہو گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نوید علی نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر عام انتخابات 2024 میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کی خاتون رہنما عائشہ رجب علی نے بھی کچھ روز پہلے 2024 کے الیکشن آزاد حیثیت سے لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
تبصرے