چھہترسالہ سسٹم ختم ،شہریوں کیلئےجدید ترین سہولت متعارف

جدید ترین سہولت

نیوزٹوڈے:   حکومت نے تمام جائیدادوں، مکانات، کاٹیجز، پلاٹوں اور ہر قسم کی زرعی اراضی کی رجسٹریشن کے لیے 76 سال پرانا مینوئل رجسٹری سسٹم ختم کر کے نیا آن لائن رجسٹری سسٹم نافذ کر دیا ہے۔ تمام پراپرٹی رجسٹرار دفاتر میں ای سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس نئے نظام سے کرپشن اور رشوت ستانی کا خاتمہ ہو گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

تمام شہری گھر بیٹھے تمام جائیدادوں کی تفصیلات خود آن لائن رجسٹر کریں گے۔ 15 جنوری سے تمام پراپرٹی رجسٹرار دستی نظام کو ختم کر دیں گے اور جائیدادوں کو آن لائن رجسٹر کریں گے۔ فارم مکمل طور پر تیار ہونے کے بعد، ڈاؤن لوڈ کے قابل ہو جائے گا اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے اپنی ایپ بھی متعارف کرادی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+