منتخب ہو کر کس چیز کا بدلہ لوں گا ؟ شیخ رشید نے اعلان کر دیا

شیخ رشید

نیوزٹوڈے:   عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ قربانی بھی دی اور چلہ بھی کاٹا، لیکن کوئی پریس کانفرنس نہیں کی۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف مقدمات سے دستبردار نہیں ہوا، سارا معاملہ خدا پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قلم دوات کے نشان پر 8 فروری کو دو حلقوں میں اکثریت سے جیتیں گے، راولپنڈی کے لوگوں کو احساس ہے کہ خدمت کس کا نام ہے اور کس نے کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آج پولیس نے گرفتار کیا تو میں جیل سے الیکشن لڑوں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے پنڈی کی پگھ میں داغ نہیں لگنے دیا ، ووٹ ڈالنا آپ کا کام  ہے، گزشتہ سال عوام کو مہنگائی کے جہنم میں پھینکا گیا اس کا بدلہ لینے کیلئے نکلے ہیں، میں نے کبھی کسی کے خلاف پریس کانفسرنس نہیں کی اور نہ کبھی غلط بات کروں گا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+