نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیمسن سیریز سے باہر ہو گئے
- 15, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میچ سے باہر ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کین ولیمسن دوسرے میچ میں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد رپورٹ سامنے آئی کہ وہ اب پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا حصہ نہیں ر ہیں گے ان کی جگہ ٹم سیفرٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کے کوچ نے یہ خبر دی کہ کین اب کھیلنے کی حالت میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز بہت قریب ہے اس لیے کوئی بھی رسک نہیں لیا جا سکتا۔ اب تک نیوزی لینڈ پاکستان سے دو میچ جیت چکا ہے، اگلا میچ بدھ کے روز کھیلا جائے گا۔
تبصرے