بابر اعوان کا الیکشن کے حوالے سے اہم بیان

رہنما بابر اعوان

نیوزٹوڈے:    تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم سے گیند بھی چھین لی گئی اور پچ  بھی اکھاڑ دی گئی، سب وکٹیں لے کر بھاگے، لیکن ہم میدان نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، نواز شریف کو واپس لانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کی مرضی کے مطابق الیکشن ہوئے تو حکومت دو ماہ بھی نہیں چل سکے گی، حالات جیسے بھی ہوں ہم الیکشن میں کھڑے ہیں۔ لیکن ہم جانتے ہیں کہ لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+