چیف جسٹس کو سلام، وہ کہتے ہیں میں ٹی وی نہیں دیکھتا، لطیف کھوسہ

لطیف کھوسہ

نیوزٹوڈے:   پی ٹی آئی کے اسپیشل لیڈر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم سے فیلڈ چھین لی گئی ہے، ہمارا اب کسی ادارے پر بھروسہ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کرپٹ ہے، ہمارے امیدواروں اور سپورٹرز کو اٹھایا گیا ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں جلسے کی اجازت بھی نہیں دے رہے، میرے بیٹے کو میرے دفتر کے سامنے سے گرفتار کیا گیا۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیف جسٹس کو سلام کرتا ہوں، وہ کہتے ہیں کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا۔ 

انہوں نے کہا کہ جیسا نظام ہے کیا بلاول، نواز شریف اور زرداری کے سامنے کوئی کھڑا ہو سکتا ہے؟ عدالتی حکم کی وجہ سے ہماری خصوصی نشستیں اڑا دی گئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے الیکشن کرانے والے کسی نے ان سے مقابلہ نہ کرنے پر اعتراض نہیں کیا۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+