عام انتخابات 2024 میں پانچ بھائی ایک دوسرے کے مدمقابل
- 15, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان کی انتخابی تاریخ میں گجرات سے پانچ بھائی آئندہ عام انتخابات میں ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔پانچ بھائیوں میں سب سے بڑے چوہدری عابد رضا قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گے جبکہ باقی چار بھائی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 28 میں چوہدری شبیر رضا، چوہدری نعیم اور چوہدری شاہد ایک دوسرے کے مدمقابل الیکشن لڑیں گے۔ ادھر چوہدری محمد علی حلقہ پی پی 33 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
چوہدری شبیر رضا مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہیں جبکہ چوہدری نعیم رضا مسلم لیگ ق کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ چوہدری شاہد رضا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
تبصرے