شالیمار ایکسپریس حادثے کا شکار

شالیمار ایکسپریس

نیوز ٹوڈے :  شالیمار ایکس پریس حادثے کا شکار ہو گئی ـ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس جو کہ صبح ساڑھے چھ بجے کینٹ اسٹیشن سے روزانہ لاہور کیلیے روانہ ہوتی ہے ـ لیکن آج شالیمار ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔ جیسے ہی یہ ٹرین (بن قاسم ٹاؤن) کے قریب پہنچی اس کے تین ڈبے پٹڑی سے اتر گۓ - موقع پر موجودلوگوں اور ٹرین کے اندر موجود ریلوے ملازمین کا کہنا ہے ـ

کہ ٹرین جیسے ہی پٹڑی تبدیل کرنے لگی اس کے تین ڈبے پٹڑی سے اتر گۓ ، اس کی وجہ پٹڑی تبدیل کرنے والے کانٹے میں فنی خرابی بھی ہو سکتی ہے ـ لیکن اللٰہ کا شکر ہے ، کہ ٹرین کی رفتار ابھی سست ہی تھی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ٹرین سے سارے مسافروں کو اتار لیا گیا اور چھاؤنی اسٹیشن سے ریلیف ٹرین جس کے اندر کرین ہوتی ہے جو ڈبوں کو پٹڑی پر رکھتی ہے ، منگوا لیا گیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+