پاکستان تحریک انصاف کا علاقائ دفتر پر حملہ

علاقائ دفتر پر حملہ

نیوز ٹوڈے :    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مسلح ساتھیوں سمیت (آر او یعنی ریجنل آفس جس کو علاقائ دفتر بھی کہا جاتا ہے) پر حملہ کر دیا ـ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ممتاز مصطفٰی نے اپنے کچھ اسلحہ بردار ساتھیوں کے ساتھ مل کر 'آر او' کے دفتر پر ہلہ بول دیا ـ ممتاز مصطفٰی کا مطالبہ تھا ، کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کا علامتی نشان الاٹ کیا جاۓ ۔

لیکن جب انہیں الیکشن کمیشن کا حکم نامہ دکھایا گیا ، جس کے مطابق کسی بھی پارٹی کا علامتی نشان کسی دوسرے رہنما کو نہیں دیا جا سکتا تو ممتاز مصطفٰی اور اس کے ساتھی الیکشن کمیشن دفتر کے عملے سے بد تمیزی کرنے لگے ، اور انہیں یرغمال بنا لیا ـ اوردھمکیاں دینے لگے ـ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مصطفٰی جمال کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے ۔ اور چیف الیکشن کمیشن نے بھی ضلعی الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو تحقیقات کیلیے طلب کر لیا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+