عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت، جج کی طبیعت اچانک خراب
- 16, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اڈیالہ جیل کیس کی سماعت کرنے والے جج ایک گھنٹے سے زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق دوران سماعت ان کا بلڈ پریشر اچانک بڑھ گیا جس کے بعد ان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
اب احتساب عدالت کے جج کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
تبصرے