پارٹی کیساتھ وفادار رہیں گے، پی ٹی آئی امیدواروں کی قرآن پرحلف کی ویڈیو وائرل

وفاداری کا حلف

نیوزٹوڈے:   انتخابات میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے امیدواروں نے قرآن پاک پر پارٹی سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔زیادہ تر امیدواروں نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر پارٹی سے وفاداری کا حلف اٹھایا اور کارکنوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے امیدواروں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی جاری کی۔

کارکنوں کا کہنا تھا کہ عوام ووٹ دیں، حلف لیں کہ پی ٹی آئی کو کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے مختلف مقامات پر کارکنوں کی موجودگی میں قرآن پاک پر حلف اٹھایا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+