لڑکے کا حلیہ اپنا کر لڑکیوں سے شادی کر کے انہیں بیرون ملک بیچنے والی لڑکی پکڑی گئی

بیرون ملک بیچنے والی لڑکی

نیوز ٹوڈے :   پاکستان سے ایک ایسی غیر ملکی لڑکی کو گرفتار کیا گیا ہے ، جو لڑکے کا حلیہ اپنا کر پاکستان آتی اور لڑکیوں کے ساتھ شادی کر کے انہیں بیرون ملک لے جا کر بیچ دیتی تھی ـ تفصیلات کے مطابق نرگس نام کی ایک غیر ملکی لڑکی جو لڑکے کا حلیہ اپنا کر شعبان کے نام سے کشمیر آئی تھی اور ایک لڑکی کو پسند کر کے اس سے شادی کی اور اپنے ساتھ بیرون ملک لے گئی اور وہاں جا کر اسے فروخت کر دیا ۔

اس لڑکی کا یہی کاروبار تھا کہ خوبصورت لڑکیوں کے رشتے تلاش کر کے ان کے ساتھ صرف نکاح پڑھواتی تھی ، اور پھر ان کے جعلی کاغذات بنوا کر انہیں بیرون ملک لے جا کر بیج دیتی تھی ۔ کچھ عرصہ قبل آزاد کشمیر سے شادی کرکے لے جانے والی لڑکی کے گھر والوں نے اسے دوبارہ شادی کرتے ہوۓ پکڑ لیا ، اور پولیس کو اطلاع کر دی ، پولیس نے نرگس کو بروقت حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+