وزیرستان 'حاجی ملک ریز محمد' کی گاڑی کے نزدیک بم دھماکہ

بم دھماکہ

نیوز ٹوڈے :    وزیرستان میں بم دھماکے سے ایک قبائلی سردار سمیت تین افراد زخمی ہو گۓ - تفصیلات کے مطابق ، جنوبی وزیرستان میں (پاکستان اور افغانستان) کے بارڈر کے نزدیک ایک قبائلی سردار کی گاڑی کے قریب ریمونٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا ، اس دھماکے میں قبائیلی سردار اور اس کے دو ساتھی شدید زخمی ہو گۓ - 'ڈپٹی پولیس افسر جنوبی وزیرستان' نے بتایا کہ سڑک کے کنارے ایک بم دبایا گیا تھا - اور جیسے ہی سردار ملک حاجی ریز محمد کی گاڑی سڑک سے گزری ، تو بم کو ریمونٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا -

اس حادثے میں گاڑی میں موجود ملک حاجی ریز محمد ، ان کا ایک بھائی اور ایک بیٹا تین افراد سوار تھے ۔ تینوں شدید زخمی ہو گۓ - زخمیوں کو وانا کے طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ۔ ڈپٹی پولیس آفیسر پولیس اہلکاروں کے ساتھ جاۓ حادثہ پر پہنچ گۓ ، اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا - کچھ عرصہ قبل بھی حاجی ملک ریز محمد کے گھر کے قریب دبے ایک بم کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+