کراچی کے گٹر بنے دو اور افراد کی موت کی وجہ

افراد کی موت

نیوز ٹوڈے :    کراچی کے گٹر دو اور جانیں نگل گۓ ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے (گلستان جوہر کے بلاک 13) میں سیوریج لائن کچھ دنوں سے بند پڑی تھی ، جس کو کھولنے کیلیے دو آدمی جو کہ خاکروب کا کام کرتے تھے ، گٹر صاف کرنے کیلیے گٹر میں اترے اور ڈوب کر ہلاک ہو گۓ ـ ان میں سے ایک کا نام صادق مسیح جبکہ دوسرے کا نام انور مسیح تھا ـ دونوں افراد کی لاشیں جناح ہسپتال بھیج دی گئی ہیں ـ

پولیس نے بتایا کہ محلہ والوں کا کہنا تھا ، کہ گٹر پچھلے چند دنوں سے بند پڑا تھا ـ اور گٹر کا پانی گھروں میں داخل ہو رہا تھا ـ محکمہ سیوریج کو درخواست دی لیکن اس پر کوئی عمل نہیں ہوا ، تو محلہ والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گٹر صاف کرنے والوں کو بلوایا ، ان میں سے ایک شخص گٹر صاف کرنے کیلیے گٹر میں اترا تو پھسل گیا ، اسے بچانے کیلیے دورسرا شخص بھی گٹر میں اترا تو وہ بھی پھسل گیا ، اور دونوں ڈوب کر جاں بحق ہو گۓ ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+