پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

قیمتوں میں کمی

نیوز ٹوڈے :   نگران حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ـ ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا ـ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کرکے پیٹرول کی نئی قیمت 2 سو 59 روپے 3 پیسے فی لیٹر  کر دی گئی ۔ لائٹ پیٹرول کی قیمت میں 92 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ، جس سے لائٹ پیٹرول کی نئی قیمت 1 سو 64 روپے 83 پیسے ہو گئی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 93 پیسے کمی کی گئی ، جس سے مٹی کا تیل اب 1 سو 86 روپے 86 پیسے میں فروخت ہوگا-

جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی ، ڈیزل پرانی قیمت 2 سو 76 روپے 21 پیسے میں فروخت کیا جاۓ گا ـ لیکن پیٹرول اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہری خوش نہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ، تیل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی جاۓ -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+