صائم کا بلا چلا نہ شاہین کی گیند، ایک اور سیریز میں بدترین شکست
- 17, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں بلیک کیپس نے پاکستان کو شکست دے دی۔ ایلن نے اپنی اننگز میں 16 چھکے اور پانچ چوکے لگائے اور دوسرے میچ میں 21 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ صائم ایوب، محمد رضوان، افتخار احمد کسی کا بھی بلا نہ چل سکا۔ نیوزی لینڈ نے تیسرے میچ میں 225 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کیویز کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کانوے نے شاندار اننگز کا آغاز کیا تاہم تیسرے اوور میں حارث راؤف کی گیند پر کانوے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
Finn Allen produced the highest individual score by a New Zealand batter in T20I history 🇳🇿
— ICC (@ICC) January 17, 2024
More records ➡️ https://t.co/RlsPoh5tjI pic.twitter.com/FVjriAFlXh
تبصرے