چیف جسٹس نے بتادیا کہ پاکستان میں سے کون سا کلچر ختم کرنا ہو گا؟

پاکستان قاضی فائز عیسی

نیوزٹوڈے:   چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ پاکستان سے کلاشنکوف کلچر ختم کرنا ہو گا۔ سپریم کورٹ میں چوری کے الزام میں نامزد ملزم کاشف کی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بینج نے کی۔ سماعت کے دوران جیف جسٹس نے ریمارکس دیے جس کے گھر سے اسلحہ چوری ہوا پولیس نے اس سے لائسنس تک کا نہیں پوچھا ، مالک خود اقرار رہا ہے دو کلاشنکوف اور ایک پستول سمیت دیگر قیمتی چیزیں چوری ہوئیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا مجھے بھی آفر کی جاتی رہی کہ آپ کاشنکوف کا لائسنس لی، منشیات اور کلاشکوف اور کلاشنکوف نے پاکستان کو تباہ کر دیا، اس طرح کالے شیشے لگا کر بڑی گاڑیوں میں کلاشنکوف لیکر دنیا میں کہیں کوئی گھومتا ، پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کونا ہو گا۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+