ایران کی جانب سے پاکستان میں حملے پر شہباز شریف برہم

سابق وزیر اعظم شہباز شریف

نیوزٹوڈے:    پاکستان کے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کی جانب سے پاکستان میں فضائی حملے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایکس پر جاری ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر حیران ہوں۔ یہ حملہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے جذبے کے خلاف ہے۔ ۔ شہباز شریف  کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کے بھی خلاف ہے، حملہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات کو پس پشت ڈال کر کیا گیا۔ اسلام آباد کے اس دعوے کے بعد کہ تہران نے اس کی سرزمین پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو بچے مارے گئے تھے، چین نے پاکستان اور ایران سے "تحمل" کا مظاہرہ کرنے کو کہا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو معمول کی بریفنگ میں کہا، "ہم دونوں فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے، ایسے اقدامات سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنیں اور امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کریں۔"

انہوں نے کہا کہ ہم ایران اور پاکستان دونوں کو قریبی پڑوسی اور بڑے اسلامی ممالک سمجھتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+