اسلام آباد میں گیس لیکیج سے دھماکا ، ماں بیٹی جاں بحق
- 17, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس ٹو میں گھر میں گیس لیکیج کے دھماکے کے باعث ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔ محلے کے مطابق لیکج بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے گیس گھر میں پھیل گئی اور زور دار دھماکہ ہوا ، گھر والوں نے سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کو کئی بار شکایت لگائی لیکن ان میں سے کوئی بھی لیکج کو چیک کرنے تک نہیں آیا۔
گیس کے دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور اس کی چھے سالہ بچی دم توڑ گئی۔ دھماکے سے پورا گھر جل گیا اور دیواریں بھی گر گئیں، دھماکے سے گلی میں گزرتی بچی بھی زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تبصرے