سعودی عرب میں عید کی تعطیلات سے متعلق اہم فیصلہ
- 17, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: سعودی حکومت کی جانب سے سرکاری اداروں کے ملازمین کے لیے عیدالفطر اور عید الضحی کی تعطیلات میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عیدالفطر اور عیدالضحی کی چھٹیاں زیادہ سے زیادہ پانچ دن کی ہو گی۔ سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کے روز منعقد کیا گیا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
سعودی کابینہ نے ہدایت جاری کیں ہے کہ جو سرکاری ادارے تعطیلات کے حوالے سے اپنا خصوصی نظام مقرر کیے ہوئے ہیں وہ تعطیلات کے اپنے نظام میں ترمیم کریں۔ کابینہ میں انڈیا کے ساتھ معدنیات کے شعبے میں معاہدے کا اختیار وزیر صحت و معدنیات اور ترکیہ کے ساتھ سینٹرل بینک امور میں تعاون کی مفاہمت یادداشت کا اختیار سعودی سینٹرل بینک کے گورنر کو دیا گیا۔
تبصرے