اسلام آباد کی ضلع کچہری میں پولیس اور وکیلوں کے درمیان جھگڑا

وکیلوں اور پولیس کے درمیان جھگڑا

نیوز ٹوڈے :   اسلام آباد کچہری میں پولیس اور وکیلوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا ـ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلع کی کچہری میں آج صبح جب ایک قتل کے مجرم کو عدالت میں پیشی کیلیے لایا گیا ، تو ایک وکیل جس کا نام 'ضرار شاہ' تھا نے اس مجرم سے ملنے کی کوشش کی ، جس پر مجرم کے ساتھ موجود پولیس کے جوان نے ضرار شاہ کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی -

اس کوشش میں پولیس کے جوان کا ہاتھ ضرار شاہ کے چہرے سے ٹکرا گیا ، جس پر ضرار شاہ غصہ میں آ گۓ - وکیلوں کی بھاری تعداد نے پولیس پر حملہ کر دیا ، جس کی وجہ سے پولیس کو اپنی حفاظت کیلیے ہوا ئی فائرنگ کرنا پڑی - وکیلوں نے احتجاج کے طور پر ضلع کچہری کا بائیکاٹ کر دیا ۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری ضلع کچہری پہنچ گئی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+