پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا

پاکستانی سفیر کی واپسی

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں ایرانی حملے کے حوالے سے میڈیا والوں کو بتایا ، کہ انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بارے میں میڈیا والوں کو معلومات دیں ۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ، کہ ایران نے پاکستان کی فضائی سرحد پار کرکے پاکستان پر جو حملہ کیا ہے اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں -

ترجمان وزارت خارجہ نے اعلان کیا ، کہ ہم آج سے آئندہ ہونے والی ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی تمام ملاقاتیں برخاست کرتے ہیں ۔ ترجمان نے بتایا کہ ہم نے ایرانی ناظم الامور کو بلا کر اس سے اس حملے کی وضاحت بھی طلب کر لی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ، کہ ہم نے ایران میں موجود پاکستانی سفیر کو بھی واپس بلا لیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+