سابق بھارتی کرکٹر دھونی کیخلاف فراڈ کا مقدمہ درج
- 18, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھونی پر ان کے سابق کاروباری شراکت داروں نے دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ایم ایس دھونی کے سابق کاروباری شراکت دار مہر دیواکر اور سومیا داس نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ دھونی کے خلاف درخواست کی سماعت آج 18 جنوری کو جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ کی بنچ کے سامنے ہونے والی ہے۔
درخواست میں سابق کاروباری پارٹنر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ دھونی کو مبینہ طور پر ان سے 15 کروڑ روپے کے غیر قانونی منافع اور 2017 کے معاہدے کی خلاف ورزی سے متعلق لگائے گئے جھوٹے الزامات سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے۔
تبصرے