انتخابات 2024،بلاول بھٹو نے بیروز گار نوجوانوں کیلئے زبردست اعلان کر دیا

نوجوانوں کیلئے زبردست اعلان

نیوزٹوڈے:   بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کے بانی نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتا ہے لیکن ہم شیر کا شکار کریں گے اور اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔ بلاول بھٹو نے بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا منشور لے کر ہر صوبے میں عوام کے پاس جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو اپنے دس نکاتی منشور پر مکمل عملدرآمد کروں گا، سولر کے ذریعے عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی دی جائے گی۔ پاکستان کے ہر غریب خاندان کو تیار گھر فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ دس لاکھ گھر بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+