پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ کا فیصلہ کون کرے گا؟ نام سامنے آگیا
- 18, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ کا اعلان نواز شریف کریں گے۔ لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو مہنگائی، بجلی اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو ثاقب نثار کے لیے گرایا گیا، ہم کبھی لاڈلے نہیں تھے، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور ہمارے بعد لاڈلے حکومت میں آئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے معاشرے میں زہر گھول دیا ہے اور ایک دو سال میں اس چیلنج کو ختم کرنا بڑا چیلنج ہے۔ نواز شریف کی سوچ پختہ ہے، مشاورت سے پاکستان کو آگے بڑھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اور نہ ہی نواز شریف نے بلے کا انتخابی نشا ن چھینا، عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کی گئی، عوام سب کچھ جانتی ہے، اگر وہ سچے ہوتے تو ثبوت پیش کرتے۔
تبصرے