فوجی طاقت کی عالمی رینکنگ جاری ، پاکسان کا نمبر کون سا؟

امریکہ فوجی طاقت

نیوزٹوڈے؛   گلوبل فائر پاور کی 2024 کی درجہ بندی کے مطابق، امریکہ فوجی طاقت میں عالمی سطح پر سب سے آگے ہے اس کے بعد روس اور چین ہیں۔فوجیوں کی تعداد، فوجی سازوسامان، مالی استحکام، جغرافیائی محل وقوع اور دستیاب وسائل جیسے عوامل کی بنیاد پر تشخیص کے ساتھ پاکستان 9ویں نمبر پر ہے۔

گلوبل فائر پاور نے کہا کہ "قوم کا پاور انڈیکس سکور 0.1711 ہے (0.0000 کا سکور 'پرفیکٹ' سمجھا جاتا ہے)"۔ 145 ممالک کا تجزیہ کرتے ہوئے اس رپورٹ میں فوجی درجہ بندی میں سالانہ تبدیلیوں کا پتہ لگایا گیا ہے۔ گلوبل فائر پاور کے تجزیے کے مطابق امریکا اپنی فوج پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرتا ہے، اس کے بعد چین، روس، بھارت، سعودی عرب اور برطانیہ کا نمبر آتا ہے۔ دفاعی بجٹ کے لحاظ سے پاکستان 47ویں نمبر پر ہے۔

دنیا میں سب سے طاقتور فوج کے ساتھ سرفہرست 10 ممالک درج ذیل ہیں:

  1. امریکہ 

  2. روس

  3. چین

  4. انڈیا

  5. جنوبی کوریا

  6. برطانیہ 

  7. جاپان

  8. ترکیہ

  9. پاکستان

  10. اٹلی

دنیا میں سب سے کم طاقتور فوج والے 10 ممالک درج ذیل ہیں:

  1. بھوٹان

  2. مالڈووا

  3. سورینام

  4. صومالیہ

  5. بینن

  6. لائبیریا

  7. بیلیز

  8. سیرا لیون

  9. مرکزی افریقی جمہوریت

  10. آئس لینڈ

 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+