عدالت کا کراچی شہر سے تمام سیاسی بینرز ہٹانے کا حکم
- 18, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی شہر سے تمام بینرز ہٹانے کا حکم جاری کردیا۔ میڈیا کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر نے شہر بھر سے بینرز ہٹانے کا فیصلہ سنایا۔ یہ فیصلہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سائن بورڈ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے کیا۔
31 جنوری تک تمام سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت نے مزید کہا کہ اگر متعلقہ افسران ایمانداری سے کام نہ کریں تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہو سکتی ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن اور انتظامیہ تصاویر آویزاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔
تبصرے