دنیا کی 10مضبوط کرنسیوں میں اسلامی ملک کا پہلا نمبر
- 18, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: بین الاقوامی میگزین فوربز نے دنیا کی دس مضبوط ترین کرنسیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ حالیہ رینکنگ میں اسلامی ملک کویتی دینار سرفہرست اور امریکی ڈالر دسویں نمبر پر پہنچ گیا۔ فوربس کے مطابق اقوام متحدہ میں 180 کرنسیوں کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔ جریدے کے مطابق طاقت کے لحاظ سے کویتی دینار پہلے نمبر پر ہے جس کی قیمت 25 اعشاریہ 65 ڈالر ہے اور دوسری جانب بحرینی دینار دوسرے نمبر پر ہے جس کی قیمت اس وقت 2 اعشاریہ 65 ڈالر ہے۔
تیسرے نمبر پر عمانی ریال ہے جس کی قیمت دو اعشاریہ 60 ڈالر ہے اور چوتھے نمبر پر اردنی دینار 1.41 ڈالر کے ساتھ ہے۔ پانچویں نمبر پر برطانوی پاؤنڈ ہے۔ امریکی ڈالر دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی کرنسی ہے لیکن 10ویں نمبر پر آنے کے باوجود اس کی کئی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے اس کی رینکنگ کم ہوئی۔
تبصرے