نیوزی لینڈ کرکٹ نے آخری دو ٹی 20 میچز کیلئے کرکٹ فینز کو خبردار کردیا

نیوزی لینڈ کرکٹ

نیوزٹوڈے:   نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے خلاف آخری دو میچوں میں شائقین کرکٹ کو آگاہ کر دیا۔ نیوزی لینڈ نے چھکوں کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ پاکستان سیریز میں پہلی بار بہت زیادہ چھکے مارے جا رہے ہیں اس لیے تماشائی میچ کے دوران گیند پر نظر رکھیں۔ کیوی کھلاڑی فن ایلن نے 16 چھکے لگائے اور اب انہوں نے بیان دیا کہ پاکستانی ٹیم مزید چھکوں کے لیے تیار رہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کل صبح 11 بجے کھیلا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+