سائفر کیس میں اعظم خان نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر دی گواہی
- 19, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: (اڈیالہ جیل) میں موجود بانی تحریک انصاف پر 'سائفر کیس' کا جو مقدمہ چل رہا ہے ، اس میں آج کی سنوائی میں گواہی کیلیے جب 'اعظم خان' کو پیش کیا گیا ، تو تحریک انصاف کے بانی (عمران خان اور شاہ محمود قریشی) نے عدالت سے درخواست کی ، کہ اعظم خان سے قرآن پاک پر حلف لے کر گواہی لی جاۓ ، جس پر جیل کی انتظامیہ نے فوراً ہی قرآن پاک منگوا لیا - اعظم خان نے قرآن پاک کو چوم کر اور اس کے اوپر ہاتھ رکھ کر سارا بیان ریکارڈ کرا یا-
اعظم خان نے ساری بات تفصیل سے بتائی کہ سائفر کیسے آیا ، اور وزیر اعظم صاحب نے اس سے متعلق کس سے بات کی ، سائفر کے معاملے میں 'بنی گالہ' میں جتنی ملاقاتیں ہوئیں ، اعظم خان نے ان کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا - اعظم خان نے بتایا ، کہ بنی گالہ میں ہونے والی ملاقاتوں کے بعد کابینہ کا اجلاس بلوایا گیا ، اور اس کے بعد سیکیورٹی کونسل کا اجلاس بھی ہوا -
تبصرے