چین بنا ثالث ایران اور پاکستان کے درمیان
- 19, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے: پاکستان اور ایران کے درمیان بگڑتے حالات کو سمبھالنے کیلیے (چین) نے دونوں ملکوں کے درمیان ثالث بننے کی پیش کش کر دی ـ چین کا کہنا ہے کہ وہ ایران اور پاکستان کے درمیان صلح کرانے کو تیار ہے - چین کے وزیر خارجہ دفتر کے ترجمان نے کہا ہے ، کہ دونوں ملک صبر سے کام لیں ، اور مزید بگاڑ سے بچیں ۔ چینی ترجمان نے کہا ، کہ چین دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کیلیے ثالثی کیلیے تیار ہے -
ترکیہ نے بھی کہا کہ وہ پاکستان اور ایران کے درمیان پڑے اختلافات کو دور کرنے کیلیے ان کے بیچ آنے کو تیار ہے ـ ترکیہ کے وزیر خارجہ (حاقان جیدان) نے کہا کہ میری پاکستان اور ایران دونوں کے وزراء خارجہ سے بات ہو چکی ہے - اور یہ دونوں ملک اب مزید تناؤ کے حق میں نہیں ہیں ۔ ترکیہ نے کہا ہے ، کہ دونوں ملک اب مزید تناؤ نہ پیدا کریں ، بلکہ جتنا جلدی ہو سکے اس مسئلے کو ختم کریں ۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے بیان دیا ہے کہ دونوں ملک اپنے مسائل چارٹ اور اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل لاء کے مطابق حل کریں -
تبصرے