پاکستان نے دیا اپنی سالمیت پر حملے کا منہ توڑ جواب

منہ توڑ جواب

نیوز ٹوڈے:    پاکستان نے ایک روز پہلے ایران کی طرف سے کیے جانے والے حملے کا کرارہ جواب دیا - پاکستان نے ایران پر راکٹوں ، میزائلوں اورڈرونز کی بارش برسا دی ـ پاکستان نے یہ حملے ایرانی عوام پر نہیں بلکہ ان (دہشتگردوں کے ٹھکانوں) پر کیے ہیں جو پاکستان میں دہشتگردی کی واردتوں میں ملوث ہیں - 'آئی ایس پی آر' نے بتایا کہ "پاکستان لبریشن فوجی اور پاکستان لبریشن فرنٹ تنظیموں" کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر لگاۓ گۓ ہمارے نشانے کامیاب ہوۓ ہیں - یہ ٹھکانے اب ان دہشتگردوں کے استعمال میں تھے ، جو پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھے -

مشہور زمانہ دہشتگرد 'دوستہ المعروف چئرمینِ ، بجر المعروف سوغت ساحل جو کہ شفق کہلاتا تھا ، اور وزیر جو کہ ورزی کے نام سے مشہور تھا ، اصغر المعروف بشام نے بھی انہی پناہ گاہوں کو اپنا ٹھکانا بنا رکھا تھا' آئی ایس پی آر نے ان تمام ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے  آئ ایس پی آر نے کہا ، کہ پاکستانی فوج ان دہشتگردانہ کاروائیوں سے پاکستانی عوام کو محفوظ رکھنے کیلیے ہر وقت تیار ہے پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کو ہر حال میں محفوظ بنانے کا پختہ ا-رادہ کیے ہوۓ ہے ـ آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کی مدد سے دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+