فلسطین کا حمایتی آسٹریلوی کرکٹر چہرے پر باؤنسر لگنے سے زخمی
- 19, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے تیسرے دن لنچ سے قبل ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں آسٹریلیا کو ایک رن درکار تھا جس کے دوران عثمان خواجہ باؤنسر لگنے سے زخمی ہو گئے۔ عثمان خواجہ شمر جوزف کے باؤنسر کی زد میں آگئے جس کے بعد ان کے جبڑے سے خون بہنا شروع ہوگیا اور میڈیکل ٹیم نے گراؤنڈ پر پہنچ کر کھولی کا معائنہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے میچز کے لیے عثمان خواجہ کی انٹری مشکل ہے۔ دوسری جانب کرکٹر کا مکمل معائنہ کیا گیا ہے اور وہ کافی بہتر ہیں۔
تبصرے