پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کر لیا
- 19, جنوری , 2024
نیوزٹوڈے: پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں شکست کے ساتھ ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ میں لگاتار چھے مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میچ ہار چکی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا۔
میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے کیویز کو 159 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں کیوی ٹاپ آرڈر زیادہ رنز بنانے میں کامیاب نہ ہوسکی لیکن اس کے باوجود پاکستان کو مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یہی نہیں اس بار یہ پاکستان کی لگاتار چھٹی ہار تھی جس کے بعد ٹیم نے لگاتار ٹی ٹوئنٹی میچ ہارنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔ . .
تبصرے