سابق وزیر کی تقریر کے دوران بچے کے مزاحیہ جواب نے سب کو ہنسا دیا

سابق وزیر کی تقریر

نیوزٹوڈے:   چارسدہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 65 سے آزاد امیدوار اور سابق صوبائی وزیر قانون فضل شکور انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی حکومت کی کامیایاں گنوا رہےتھے کہ آٹھ سال کے بچے نے انہیں جھوٹا بول دیا۔ سابق وزیر کی تقریر کے دوران ایک لڑکا آوازیں کسنے لگا کہ یہ سب جھوٹ ہے جس پر سابق وزیر ہنس پڑے اور بچے کے لیے تالیاں بجائیں۔  دوسری جانب ایک انٹرویو میں کہا کہ تنقید کا حق سب کو ہے ، آوازیں ساتھ سے آٹھ سال کے بچے نے لگائیں جسے کچھ بھی پتہ نہیں، تاہم اس بچے کی رائے کا بھی احترام کرتے ہیں-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+