لکی مروت میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کا قاتل اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ساتھیوں کی فائرنگ

نیوز ٹوڈے :    لکی مروت کے علاقے (تختی خیل) میں چند روز قبل ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کرنے والا ملزم 'صدر خان' آج اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے کیفر کردار کو پہنچ گیا ـ ملزم خیبر پختوخواہ پولیس کی حراست میں تھا اور کے پی کے پولیس ملزم کو شواہد کی نشان دہی کیلیے لے کر جا رہی تھی ، جب ملزم کے ساتھیوں نے اسے پولیس کی حراست سے چھڑانے کیلیے پولیس پر فائرنگ کر دی ـ

فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا شکار ہو گیا ، اور راستے میں ہی دم توڑ گیا ـ پولیس نے بھی ملزمان پر جوابی فائرنگ کی ، لیکن ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گۓ ـ ملزم صدر خان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+