لوگوں سے عمرے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے والا ملزم امجد 'ایف آئی اے' کے ہاتھ لگ گیا

نیوز ٹوڈے :   (ایف آئی اے ) یعنی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اسلام آباد میں عمرے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ـ ایف آئی اے کے مطابق بد نام زمانہ ملزم 'امجد حسین' کو گولڑہ موڑ اسلام آباد سے کاروئی کرتے ہوۓ گرفتار کر لیا گیا ـ ملزم ویزا فراڈ جرم میں ملوث ہے ـ اور اب تک 37 لوگوں کو عمرے کا جھانسہ دے کر 85 لاکھ 50 ہزار روپے بٹور چکا تھا ـ

ملزم نے شہریوں سے پیسے وصول کیے اور پھر غائب ہو گیا ـ ملزم نے پیسے جمع کرانے والے شہریوں کو ویزا آنے کی جو تاریخ بتائی تھی اس تاریخ پر وہ انہیں سعودی عرب پہنچانے میں ناکام رہا ـ جس پر پیسے جمع کرانے والے شہریوں نے اس سے ویزے کا مطالبہ کیا تو ملزم روپوش ہو گیا ـ آج ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوۓ ملزم کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+