لیاری گینگ کا سرغنہ زین عرف ریحان پولیس کے ہاتھوں اپنے کیفرکرادر کو پہنچا
- 20, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : کراچی میں 'میوہ شاہ قبرستان' کے نزدیک پولیس کے ہاتھوں مارے جانا والا مجرم ، مجرموں کے گروہ کا سرغنہ نکلا ـ تفصیلات کے مطابق پولیس کو رات کے وقت خفیہ ایجنسی کی طرف سے اطلاع ملی کہ (جہان آباد میں میوہ شاہ قبرستان) کے قریب کچھ گڑ بڑ ہے ، جب پولیس میوہ شاہ قبرستان کے نزدیک پہنچی تو مجرموں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی کاروائی میں ایک ملزم (زین عرف ریحان) مارا گیا ـ ملزم زین عرف ریحان کافی عرصے سے پولیس اور حساس اداروں کو مطلوب تھا ۔ ملزم منشیات کا سمگلر اور لیاری کے مجرموں کے گروہ کا سرغنہ نکلا ـ
پولیس اور خفیہ ایجنسیاں کافی عرصے سے ملزم کو گرفتار کر نے کی کوشش میں لگی ہوئی تھیں ـ زین نے 'پرانے گلی مار' کے علاقے اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں اپنا منشیات کا نیٹ ورک بنا رکھا تھا ـ ملزم 'حاجی ریاست' کے اڈے کا انچارج بھی تھاـ ملازم منشیات بیچ کر اسلحہ خریدتا تھا ۔ ملزم لیاری مجرموں کے گروہوں (جمیل شانزہ، بلال پپو ، سلیم چوکلیٹئی اور ساجد ڈکیت) کے گروہوں کو مالی مدد بھی دیتا تھا ۔ زین عرف ریحان نے کئی مرتبہ پولیس اور رینجر پر حملے بھی کیے ـ کراچی میں منشیات کے خلاف ہونے والے آپریشن کے دوران اس نے کہا تھا ، کہ "ایک پولیس والے کو قتل کرنے والے شخص کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جاۓ گا" ۔
تبصرے