پشاور میں سیاسی بحث و مباحثے کے دوران باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا
- 22, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان میں آج کل سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔ ہر طرف الیکشن کی کمپینز اور سیاسی جلسے جاری ہیں - ہمارے حکمران تو الیکشن جیت کر اپنے گھر چلے جاتے ہیں ، لیکن ان الیکشنز کو پاکستان کی جاہل عوام اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتی ہے اور اپنی نسلیں تباہ کر دیتی ہے - ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا آج پشاور کے ایک علاقے میں -
پشاور میں الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر سگے باپ نے اپنے ہی بیٹے کو قتل کر دیا ـ پولیس نے اطلاع دی ہے کہ پشاور کے علاقے (مڈھ بھیڑ) کا ایک نوجوان پی ٹی آئی کا جیالہ تھا - اور وہ ایلکشن میں پیش پیش تھا - لیکن اس کا باپ اسے سیاست سے دور رہنے کا کہتا رہتا تھا ـاسی مسئلے پر باپ اور بیٹے کے درمیان بحث جاری ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ بحث جھگڑے میں بدل گئی ۔ جھگڑے کے دوران باپ نے بیٹے پر فائرنگ کر دی ، جس سے بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ـ ملزم جرم قبول کرکے موقع سے فرار ہو گیا -
تبصرے