جامشورو میں خوفناک حادثہ 8 افراد ہلاک اور کئی زخمی

خوفناک حادثہ

نیوز ٹوڈے :   صوبہ سندھ میں (جامشورو کے علاقے خانوٹ میں انڈس ہائی وے) پر تیز رفتاری سے آتی ہوئی کار ، وین اور ٹرک آپس میں ٹکرا گۓ ـ حادثہ بہت خوفناک تھا ـ حادثے میں کار اور وین مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ـ ریسکیو حکام کے مطابق یہ حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا ۔ حادثے میں موقع پر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 6 تھی جبکہ دو زخمی ہسپتال لے جاتے ہوۓ راستے میں دم توڑ گۓ ـ

حادثہ بہت برا تھا اس لیے اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو وین کاٹ کر نکالا گیا ہے ـ سندھ میں ہی (تھرکول روڈ) پر ایک اور خوفناک حادثے میں میاں اور بیوی جاں بحق ہو گۓ ، اور بیٹے سمیت چار افراد زخمی ہو گۓ ۔ یہ حادثہ ایک موٹر سائیکل اور کار کے ٹکرانے سے پیش آیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+