مسلم لیگ ن نے بھی اقتدار میں آکرکتنے یونٹ بجلی مفت کرنے کااعلان کردیا

مفت بجلی

نیوزٹوڈے:   مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر پاکستان کو اس کی بدحال معشیت سے نکالیں گے اور 300 یونٹ تک بجلی فراہم کریں گے۔ حمزہ شہباز نے این اے 118 بھاٹی گیٹ لاہور میں مرکزی دفتر کا افتتاح کیا۔ حمزہ شہباز کی آمد پر کارکنان نے خوب استقبال کیا اور اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے ، اگر عوام  ن لیگ کو ووٹ ڈالیں ، نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کو ختم کر دیا ہمارے دور میں ڈالر، پیٹرول، چینی اور آٹا بھی سستا تھا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ملک کو معاشی بحران سے نجات دلائیں گے، 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے، نوجوانوں کو تعلیم دیں گے اور لیپ ٹاپ بھی دیں گے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+