تین سو یونٹ تک مفت بجلی فراہمی کے سیاسی وعدے سچے ہیں یا جھوٹے؟ ماہر معیشت نے بتادیا

مفت بجلی

نیوزٹوڈے:   کراچی کے ماہر معیشت خرم شہزاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنا فی الحال ناممکن ہے۔ پروگرام میں گفتگو کے دوران ماہر معیشت  کا کہنا تھا کہ 300 یونٹ تک بجلی دینا ممکن نہیں، سیاسی جماعتوں کو اس جھوٹ سے گریز کرنا چاہیے، سچ بولنے کی بہت ضرورت ہے، اقتدار میں آنے کے بعد بھی سب ایک جیسا ہے۔ کچھ تو کیا جائے گا جو آئی ایم ایف کہہ رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شمسی توانائی سے زیادہ بجلی پیدا نہیں ہو سکتی۔ بجلی کے بلوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہمیں جلد از جلد انتظام کرنا پڑے گا۔ 

یاد رہے کہ سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران عوام کو 300 یونٹ مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+