نواز شریف کو ہرانے کے لیے کس سیاستدان نے پی ٹی آئی سے مدد مانگی؟

پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو

نیوزٹوڈے:   پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو شکست دینے کے لیے تحریک انصاف سے مدد کی اپیل کر دی۔ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز لاہور میں پاور شو کیا، اس دوران بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو بھی کارکنان کا جاش بڑھا رہی تھی۔ جلسے میں  خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بیٹیوں اور بہنوں کو جیلوں میں ڈالنا کوئی ساست نہیں

، ن لیگ پی ٹی آئی سے انتقام لے رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کارکنوں سے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا کہا اور کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ان کا ساتھ دیں، انتقامی سیاست کو دفن کردیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا خاندان مسلم لیگ ن کے ظلم سے گزر رہا ہے۔ ووٹ کو عزت دینے والے لوگ صرف سیاست کر رہے ہیں۔ 

پی پی پی رہنما نے کہا کہ ن لیگ اب پی ٹی آئی سے بدلہ لے رہی ہے، پی پی پی کسی بھی قسم کے سیاسی امتیاز کے خلاف ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ووٹ کو 'ضائع' نہ کریں اور بہترین آپشن کے لیے اپنا حق استعمال کریں۔

اپنے گزشتہ خطاب میں بلاول نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مقابلہ ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+