کراچی محمود آباد ایک شخص نے اپنایا ہوائی فائرنگ کرنے کا ہیبت ناک انداز

ہوائی فائرنگ

نیوز ٹوڈے :  جیسے جیسے الیکشن نزدیک آ رہے ہیں تو کہیں سیاسی پارٹیوں میں دنگا فساد جاری ہے تو کہیں سیاسی پارٹیاں مختلف انداز سے خوشیاں منا رہی ہیں - ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا آج (محمود آباد) میں  ایک سیاسی تقریب کے دوران محمود آباد میں ایک سیاسی لیڈر کے حمایتی نے (کراچی کے علاقے محمود آباد) میں سر عام ہوائی فائرنگ کی ، وہ شخصاپنے لیڈر کی انتخابی تقریب میں ایک کار لفٹر منگوا کر اس کے اوپر کرسی رکھ کر بیٹھ گیا اور اس کو آخری حد تک فضا میں بلند کرکے پستول سے 9 فائر کیے -

نیچے دیگر ارکان گانوں پر رقص کرتے رہے ـ سسیاسی رہنما کی اس تقریب اور فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ یہ واقعہ کب اور کہاں کا ہے پولیس نے کہا کہ ہم نے سیاسی رہنما سے بھی رابطہ کر لیا ہے اگر یہ بات سچ ثابت ہو گئی تو اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کر دیا جاۓ گا اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جاۓ گی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+