پاک فوج کے حملوں میں 5 مشہور زمانہ دہشتگرد مارے گۓ
- 23, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : پاک فوج کے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کیے گۓ حملوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں ـ ان حملوں میں مشہور زمانہ دہشتگرد اپنے منطقی انجام کو پہنچ گۓ - ان مرنے والے دہشتگردوں میں 'دوستہ اور ساحل' مارے گۓ - دوستہ 'ضلع پنجگور' کا رہنے والا تھا ـ دوستہ نے 2013 میں (بلوچ لبریشن فرنٹ) میں شمولیت اختیار کی تھی ـ "دوستہ کمانڈر فضل شیر نامی گروہ جوکہ طاہر گروپ کےنام سے مشہور ہے کا ممبر تھا" ۔ دوستہ منشیات فروشی ، راہزنی اور سرکاری اداروں پر حملوں میں ملوث تھا -
ساحل جو کہ 'شفق' کے نام سے مشہور تھا ، بھی ان حملوں میں مارا گیا - اس کے علاوہ 'وزیر' جو کہ وضو کہلاتا تھا ، بھی ہلاک ہوا - وزیر نے 2013 میں بلوچ ریپبلکن گروپ جوائن کیا تھا ہلاک دہشتگرد وضو شہریوں اور حفاظتی اداروں پر حملوں میں مطلوب تھا ـا س کے علاوہ 'سرور' جو کہ مشہور زمانہ دہشتگرد اصغر کا بیٹا تھا بھی مارا گیا - اور بجر جو کہ سوغات کے نام سے مشہور تھا بھی اپنے کیفر کردار کو پہنچ گیا -
تبصرے