لاہور کے طبی مرکز میں خوفناک دھماکہ

خوفناک دھماکہ

نیوز ٹوڈے:    لاہور کے ایک ہسپتال میں دھماکہ ہو گیا اور اس دھماکے میں دو افراد شدید زخمی ہو گۓ ـ تفصیلات کے مطابق لاہور کے "جنرل ہسپتال کے شعبہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز" میں اچانک دھماکہ ہو گیا - دھماکہ نیورو سائنسز بلڈنگ کی دوسری منزل پر موجود لیبارٹری میں ہوا ، لیبارٹری میں موجود بوائلر اچانک پھٹ گیا جس سے لیبارٹری میں موجود دو طالب علم شدید زخمی ہو گۓ -

زخمی ہونے والے دونوں طالب علم 'ہیلتھ سائنسز آف نیورو کے سٹوڈنٹ' ہیں ـ دونوں زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ـ لیبارٹری انچارج کے مطابق زخمی ہونے والے 'مدثر' نامی لڑکے کے جسم کا 80 فیصد حصہ جل گیا ہے جبکہ دوسرے زخمی نوجوان 'سلمان' کے جسم کا 20 فیصد حصہ بری طرح جھلس گیا ہے - دونوں زخمی طالب علموں کو جناح طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+