پورے صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
- 24, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : 'پنجاب کی داخلی حکومت نے پورے صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 لگا دی ہے' ـ پنجاب کے محکمہ داخلہ نے 12 فروری تک پنجاب کے ہر کونے میں دفعہ 144 لاگو کر دی ہے ، اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کا حکم بھی جاری کر دیا ہے ـ محکمہ داخلہ کی طرف سے دیے گۓ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں امن وامان کو قائم رکھنے کیلیے یہ دفعہ لگائی جارہی ہے ـ
دفعہ 144 سے مراد کہ صوبہ پنجاب کے کسی کونے میں بھی 4 افراد سے زیادہ اکٹھے ایک جگہ کھڑے نہیں ہو سکتے ـصوبہ پنجاب کی داخلی حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں صوبہ میں الیکشن کے دوران دہشتگردی کی اطلاعات پائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سےدفعہ 144 لگائی گئی ہے ۔
وسیم حسن

تبصرے