آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حساس حلقوں میں پاک فوج کا نفاذ
- 24, جنوری , 2024
نیوز ٹوڈے : عام انتخابات کے دوران حفاظتی اقدامات کیلیے پاک فوج کی ڈیوٹی لگا دی گئی ۔ الیکشن کمیشن نے وزیر داخلہ سے اپیل کی تھی کی 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے دوران 'حساس علاقوں میں حفاظتی امور کیلیے پاک فوج کے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی' جوانوں کی مدد کی ضرورت پڑے گی - وزیر داخلہ نے الیکشن کمیشن کی یہ درخواست منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی تھی -
وفاقی کابینہ نے اس درخواست کو منظور کرتے ہوۓ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے دوران حساس پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج کی ڈیوٹی لگانے کی اجازت دے دی - پاک فوج کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر ایمرجنسی کی صورت میں نافذ کی جاۓ گی -
وسیم حسن
تبصرے