الیکشن سے قبل عوام کے لیے بڑا خطرہ منڈلانے لگا

سیاسی جلسوں پر حملے

نیوزٹوڈے:   پنجاب  میں عام انتخابات سے پہلے الیکشن والے دن دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کی پولیس کو انتخابات کے روز دہشتگردی کے خطرے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔  مراسلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال اور خطرات کے دیکھتے ہوئے انتخابات کو پٌر امن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ فول پروف انتظامات ہوں کیونکہ دہشتگردی الیکشن  میں خلل ڈال سکتی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خطرہ زیادہ ہونے کے باعث الیکشن ملتوی بھی ہو سکتے ہیں۔ 

اس کے علاوہ یہ خطرہ بھی ہے کہ ووٹروں میں دہشت پھیلانے کے لیے سیاسی جلسوں پر حملے ہو سکتے ہیں۔ دہشت گرد اہم سیاسی رہنماؤں کو اغوا کر کے یرغمال بنا سکتے ہیں اور پولنگ کے دن بیلٹ پیپرز اور بکس چوری کیے جا سکتے ہیں۔ محکمہ پولیس پنجاب نے انتظامیہ سے رینجرز کی تعیناتی کے لیے علاقوں کی نشاندہی کرکے 28 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+